نئی دہلی،29جولائی(ایجنسی)نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے ملک و قوم کی ترقی کے لئے معیاری تعلیم کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرائمری اسکول کی سطح سے ہی بچوں کو معیاری تعلیم دیکر ان کی بنیادمضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
یہاں وگیان بھون میں ڈیوٹی سوسائٹی اے ایم یو کے زیر اہتمام "ہندوستان میں کمزور طبقات کی
تعلیمی ترقی کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انصاری نے آج کہا کہ تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعہ دنیا کا رخ تبدیل کیا جاسکتا ہے"۔
ڈاکٹر انصاری نے اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا مسلمان درج فہرست ذات و قبائل کے لوگوں سے بھی تعلیم لحاظ سے پسماندہ ہے، ایک بڑا چیلنج ہے۔